غزلُ الغزلات 1 : 1 (URV)
سلیمان کی غزلُ الغزلات ۔
غزلُ الغزلات 1 : 2 (URV)
وہ اپنے منہ کے چُوموں سے مُجھے چُومے۔کیونکہ تیرا عشق مے سے بہتر ہے۔
غزلُ الغزلات 1 : 3 (URV)
تیرے عطر ی خوشبو لطیف ہے۔تیرا نام عطر ر ختیہ ہے۔اِسی لئے کنواریاں تجھ پر عاشق ہیں۔
غزلُ الغزلات 1 : 4 (URV)
مجھے کھینچ لے ۔ ہم تیرے پیچھے دوڑینگی۔ بادشاہ مجھے اپنے محل میں لے آیا۔ہم تجھ میں شادمان اور مُسرور ہونگی ۔ہم تیرے عشق کا تذکرہ مے سے زیادہ کرینگی ۔وہ سچّے دِل سے تجھ پر عاشق ہیں۔
غزلُ الغزلات 1 : 5 (URV)
اَے یروشلیم کی بیٹیو!میں سیاہ فام لیکن خوبصورت ہوں ۔قیدار کے خیموں اور سُلیمان کے پردوں کی مانند ۔
غزلُ الغزلات 1 : 6 (URV)
مجھے مت تاکو کہ میں سیاہ فام ہوں کیونکہ میں دُھوپ کی جلی ہُوں میری ماں کے بیٹے مجھ سے ناخوش تھے۔اُنہوں نے مجھ سے تاکستانوں کی نگہبانی کرائی لیکن میں اپنے تاکستان کی نگہبانی نہیں کی۔
غزلُ الغزلات 1 : 7 (URV)
اَے میری جان کے پیارے!مجھے بتا۔تو اپنے گلہ کو کہاں چراتا ہے اور دوپہر کے وقت کہاں بٹھات ہے کیونکہ میں تیرے رفیقوں کے گلّوں کے پاس کیوں ماری ماری پُھروں؟
غزلُ الغزلات 1 : 8 (URV)
اَے عورتوں میں سب سے جمیلہ !اگر تو نہیں جانتی تو گلہ کے نقش قدم پر چلی جااور اپنے بزغالوں کو چرواہوں کے خیموں کے پاس پاس چرا۔
غزلُ الغزلات 1 : 9 (URV)
اَے میری پیاری !میں نے تجھے فرعون کے رتھ کی گھوڑیوں میں سے ایک کے ساتھ تشبیہ دی ہے ۔
غزلُ الغزلات 1 : 10 (URV)
تیرے گال مسُلسل زلفوں میں خوشنماہیں اور تیری گردن موتیوں کے باروں میں۔
غزلُ الغزلات 1 : 11 (URV)
ہم تیرے لئے سونے کے طوق بنا ئینگے ۔اور اُن میں چاندی کے پُھول جڑینگے ۔
غزلُ الغزلات 1 : 12 (URV)
جب تک بادشاہ تناول فرماتا رہا میرے سُنبل کی مہک اُڑتی رہی۔
غزلُ الغزلات 1 : 13 (URV)
میرا محبوب میرے لئے دسِتہ مرہے جورات بھر میری چھایتوں کے درمیان پڑا رہتاہے ۔
غزلُ الغزلات 1 : 14 (URV)
میرا محبوب میرے لئے عین جدی کے انگورستان سے مہندی کے پھولوں کا گُچھاہے ۔
غزلُ الغزلات 1 : 15 (URV)
دیکھ تو خوبرو ہے اَے میری پیاری !دیکھ تو خوبصورت ہے۔تیری آنکھیں دو کبوتر ہیں۔
غزلُ الغزلات 1 : 16 (URV)
دیکھ تو ہی خوبصورت ہے اَے میرے محبوب !بلکہ مرغوب خاطر ہے۔ہمارا پلنگ بھی سبز ہے۔
غزلُ الغزلات 1 : 17 (URV)
ہمارے گھر کے شہتیر دیودار کے اور ہماری کڑیاں صنوبر کی ہیں۔

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17